انوشکا اور ویرات کا رومانوی انداز سوشل میڈیا پر وائرل

 انوشکا اور ویرات کا رومانوی انداز سوشل میڈیا پر وائرل


( 24 نیوز ) دونوں کی شادی گزشتہ برس اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی،  شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے، ایسے میں انوشکا اور ویرات دونوں نے ہی خوبصورت انداز سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انوشکا نے ویرات سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک شاندار ویڈیو شیئر کی، جس میں شادی کے یادگار اور اہم لمحات مقید ہیں۔ویڈیو شیئر ہونے کے چند منٹ بعد ہی وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ہمیشہ کی طرح پسند کی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

It's heaven, when you don't sense time passing by ... It's heaven, when you marry a good 'man' ... ????

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

دوسری جانب ویرات کوہلی نے شادی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھایقین نہیں آتا کہ ایک برس ہوگیا ہے، ایسا لگتا ہے کل کی بات ہے، وقت تیزی سے گزر گیا ہے۔ محبت بھرے سوشل میڈیا پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری بہترین دوست اور زندگی کی ساتھی کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، جو ہمیشہ کے لیے میری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer