ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کو بدترین شکست

ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کو بدترین شکست


( 24 نیوز ) انتہاپسندی اور  پاکستان کے خلاف نعرے،کچھ کام نہ آئے، بی جے پی مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہار گئی، کانگریس نے میدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی بدترین شکست سے دوچار ہوگئی۔ بی جے پی مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہار گئی ۔ تینوں ریاستوں میں کانگریس جیت گئی، کارکنوں نے خوب  بھنگڑےڈالے۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور میزورام میں بھی بی جے پی کو شکست ہوئی،  تلنگانہ اور تینوں ریاستوں میں پہلے بی جے پی کی حکومت تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer