نیب اشاروں پر سیاستدانوں کو پکڑ رہا ہے: نیئر بخاری

نیب اشاروں پر سیاستدانوں کو پکڑ رہا ہے: نیئر بخاری


کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی نے نیب کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو دیئے گئے نوٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کردیا ہے،  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیب سیاسی اشاروں پر عمل کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کا بازو مروڑ رہا ہے۔

پارٹی قیادت کو طلبی کے لئے جاری نوٹسز کے معاملے پر پیپلز پارٹی رہنماوں نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارک لین کمپنی جب رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔ اس وقت بلاول بھٹو زرداری کی عمر ایک سال تھی، بلاول بھٹو کو جاری نوٹس غیر قانونی ہے۔یہی نہیں پیپلز پارٹی نے نیب قوانین میں ترامیم کا مطالبہ بھی کردیا۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سب کے لیے ایک ہی قانون ایک ہی ادارہ ہو اور برابری کی بنیاد پر احتساب ہو۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے نیب کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی بھی دےڈالی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر یہی رویہ رکھا گیا تو وقت آنے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔