یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیئے گئے،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے، واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا  تین مختلف حکومتی ادوار میں 3 مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں.

یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔