" آئی ایم ایف سے قرض لینا ہے تو امریکا کی بات ماننا ہوگی "



( 24 نیوز ) آئی ایم ایف کا قرضہ امریکہ کی منظوری سے مشروط ہوگیا، پاکستان کو قرضے کے لیے امریکہ کا افغانستان میں ساتھ دینا ہوگا۔ اعلیٰ امریکی حکام نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

امریکی انتظامیہ آئی ایم ایف کی ڈوریں ہلانے لگی، امریکہ نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کے لیے شرائط رکھ دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغان مسئلے پر امریکہ کا ساتھ دینا ہوگا، اس سلسلے میں اعلیٰ امریکی حکام نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے،  پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے چند شرائط پوری کرنا ہوں گی،  قرضے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی شرائط پر پورا اترنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، امریکی انتظامیہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو انتہائی غور سے دیکھ رہی ہے، امید ہے 15 جنوری تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض مل جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer