اسلام آباد، اساتذہ تاحال سڑکوں پر ، دھرنا نویں روز بھی جاری

اسلام آباد، اساتذہ تاحال سڑکوں پر ، دھرنا نویں روز بھی جاری


اسلام آباد ( 24 نیوز ) اسلام آباد کے ڈی چوک پراساتذہ کا دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا، سردی میں بیٹھے مظاہرین مطالبات پرڈٹ گئے۔ اساتذہ کا کہنا  ہے کہ مستقلی اورتنخواہوں کی ادائیگی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول پروگرام کے اساتذہ نو دن سےڈی چوک پربراجمان ہیں۔ حکومت آگے بڑھنے کو تیار نہیں نہ ہی اساتذہ اپنے مطالبات سےپیچھے ہٹتےنظرآتےہیں۔ سخت سردی بھی اساتذہ کےعزم کو کمزور نہ کرسکی، مرد اساتذہ کے ساتھ خواتین اساتذہ بھی دھرنے میں شریک ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کی طرف مارچ سمیت تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

ڈی چوک دھرنے سے متعلق وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو ایک منصوبے کے طور پر رکھا گیا تھا، ہر سال ان کی ملازمت میں توسیع کیلئے منصوبے کی منظوری لی جاتی تھی، اس مسلئے کا مستقل حل تلاش کر رہے ہیں، دھرنا دینے والے اساتذہ کی تنخواہ کا مسلئہ حل ہو جائے گا لیکن ریگولرائزیشن ابھی ممکن نہیں۔