سوشل میڈیا نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا

سوشل میڈیا نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا


(24 نیوز) امریکی ریسرچ سینٹرپیو کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کی بڑھتی ہوئی اہمیت  نےاخبارات کی مقبولیت کو مسلسل  کم کردیا ہے تاہم ٹیلی ویژن اب بھی مقبول ذریعہ ہے۔

 ریسرچ کے مطابق 20 فیصد امریکی شہری سوشل میڈیا سے خبریں حاصل کرتے ہیں جبکہ اخبارات سے خبریں پڑھنے والو ں کا تناسب 16 فیصد ہے. 2016 سروے کے مطابق اخبارات سوشل میڈیاسے زیادہ اہمیت کے حامل تھے جبکہ 2017 میں یہ تناسب دونوں ذرائع کے لیے برابر ہی تھا۔  پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق سوشل میڈیا کے عروج کے باوجود اب بھی ٹیلی ویژن خبروں کا سب سے مضبوط ذریعہ ہے اور تقریباً 49 فیصد امریکی شہری اس کے ذریعے باخبر رہتے ہیں.

تاہم خبروں کی رسائی کے حوالے سے کی گئی اس ریسرچ میں عمروں کا واضح فرق دیکھا گیا جس میں نوجوان زیادہ تر سوشل میڈیا جبکہ ادھیڑ عمر افراد ٹیلی ویژن اور اشاعت کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer