دعامنگی نےابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

دعامنگی نےابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا


(24 نیوز) کراچی کے علاقےڈیفنس سے اغواہونیوالی دعامنگی نےتفتیشی ٹیم کوابتدائی بیان ریکارڈکرادیا۔

دعامنگی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اغواء کاروں نے ان کاایک ہاتھ اورایک پاؤں باندھ کربٹھائےرکھا۔ایک کمرےمیں بندکرکےوہیں کھانادیاجاتاتھا۔کھانےکےوقت آنکھوں سےپٹی کھولی جاتی تھی۔دعا منگی نے بتایا کہ جب بھی آنکھ پر سےپٹی کھولی جاتی توسامنےایک ٹی وی ہوتا تھا۔

تفتیشی حکام کوبتایاگیاکہ کھانا دینےوالاشخص شناخت سےبچنےکیلئےپیچھےکھڑاہوتاتھا۔دعامنگی نےبتایاکہ اغواءکاروں نے ان پرکوئی تشددنہیں کیا۔۔اغواءکاروں نےدعامنگی کوڈیفنس میں نجی شاپنگ مال کےقریب چھوڑا۔ تاوان کے حوالے سے کیےگئےسوال کے جواب میں دعامنگی نےکچھ نہیں کہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer