پنک ڈے پر جنوبی افریقہ کا سیریز میں شاندار کم بیک

پنک ڈے پر جنوبی افریقہ کا سیریز میں شاندار کم بیک


جوہانسبرگ (24نیوز)  جنوبی افریقہ نے پنک ڈے پربھارت کے خلاف سیریزمیں شاندار کم بیک کیا ہے، پنک ڈے منانے کا مقصد کینسرکے مریضوں کے لیے فنڈزجمع کرنا تھا،چھ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں افریقہ نے 5وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل تین شکستوں کے بعد چوتھے میچ میں فتح، جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز جیتنے کا موقع چھین لیا،بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں اب تین ایک سے برتری حاصل۔

چوتھے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت 7وکٹوں پر289 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ویرات کوہلی نے مجموعے میں 75 اور مہندراسنگھ دھونی نے 45 رنز کا حصہ ڈالا، جنوبی افریقہ کے ربادا اورنگینی کامیاب باؤلر رہے انہوں نے دو،دوکھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو28اوورزمیں 202 رنز کا ہدف ملا،میزبان ٹیم نے 26ویں اوور میں ہدف با آسانی 5وکٹوں پرپورا کرلیا،ہنرچ کلیسن 43 اورڈیوڈ ملر39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہنرچ کلیسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،،بھارت اورجنوبی افریقہ میں سیریز کا پانچواں میچ 13فروری کوپورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔