صاف پانی کیس، وزیر اعلٰی پنجاب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے


لاہور (24نیوز)  پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسئلے پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ چکے ہیں،عدالت نے وزیراعلی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق و زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی اور بیریئر کیس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچ گئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس منظورملک،جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ صاف پانی کیس کی سماعت کرے گا،وزیراعلیٰ شہبازشریف صاف پانی اورماڈل ٹاؤن میں رکاؤٹوں سے متعلق وضاحت پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث وہ عدالت پیش نہ ہو سکے۔