این اے 154 لودھراں میں کل ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا


لودھراں (24نیوز) لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم ہوگیا، ن اور جنون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ پولنگ میں ایک روز باقی ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 154لودھراں میں کل ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا، پی ٹی آئی کے علی ترین اورن لیگ کے پیراقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوگا، الیکشن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن ، 1043 بوتھ قائم کیے جائیں گے،سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں،ڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا, کئی جگہ ن اور جنون میں ٹکراؤ بھی ہوا ہے ۔

 پولنگ کے روز سیکورٹی کے انتظامات مکمل، پاک فوج تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوگی، این اے 154 ضمنی انتخاب، پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسرواہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، کل 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 49 مردانہ ، 49 زنانہ اور 240 مشترکہ ہیں ،41پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری جبکہ 291 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ، ڈی پی او افس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔