سعودی عالم کا خواتین کے عبایہ کیخلاف بیان،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی


(ریاض) سعودی عرب کی سینئر علما کمیٹی کے رکن ڈاکٹر شیخ عبداللہ المطلق نے خواتین کے لئے عبایہ کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عرب ٹی وی پر پوگرام میں ڈاکٹر شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے عبایہ اوڑھنا لازم نہیں، اصل چیز پردہ داری ہے, سعودی عالم کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

سعودی عالم کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے، بعض لوگوں نے عبداللہ المطلق کی باتوں سے اتفاق کیا ہے جبکہ بعض لوگوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔