پہلے انصاف کی فراہمی پھر صاف پانی کا نمبر آتا ہے: راناثنااللہ


لاہور (24نیوز)  صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے انصاف کی فراہمی پھر صاف پانی کا نمبر آتا ہے ،امید ہے صاف پانی کی طرح انصاف کی فراہمی کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں اور احکامات پر عمل کیا ، کچھ عناصر عدالتی احکامات کو گھٹیا مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےعدالت کے سوالات کےجواب دیئے،  چیف جسٹس پاکستان نے شہبازشریف کوعدالت میں پیش ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا فیصلوں پر تنقید ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ، عدالتوں کی عزت واحترام پر یقین رکھتے ہیں۔