پیپلز پارٹی نے خیبر پختو نخوا میں مختلف عہدوں کیلئے ناموں کی منظوری دیدی


خیبر پختونخوا (24نیوز) پیپلز پارٹی  نے خیبرپختونخوا میں کام مزید تیز کر دیا ، لوئر دیر اور مختلف تحصیلوں میں پیپلز پارٹی نے کئی پارٹی کے عہدوں پر ناموں کی منظوری دے دی۔

تصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی تنظیم نے ضلع لوئر دیر میں مختلف عہدوں پر ناموں کی منظوری دے دی ہے، ضلع لوئر دیر میں سینیئر نائب صدر کے لیے محمد اسرار،اور عبدالستار منتخب ہوئے ہیں جبکہ نائب صدر کے لیے گل شیریں زادہ،بہادر سید،مبارک خان،ہاشم خان،حاجی خستہ،ہارون الرشید،محمد زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے جان بہادر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لیے گوہر عزیز اور بادشاہ منیر، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے محمد یوسف کوآرڈینیشن سیکرٹری کے لیے شیر محمد فنانس سیکرٹری کے لیے تلاوت گل کا نام منظورکیا گیا ہے.

ضلع لوئر دیر کی تحصیل ادنزئی میں صدر کے لیے قیصر علی خان سینیئر نائب صدر کے لیے ظاہر شاہ،نائب صدر کے لیے شکور خان جنرل سیکرٹری کے لیے اسد خان، سیکرٹری اطلاعات کے لیے جہانگیر عالم فنانس سیکرٹری کے لیے ایم عالم خان منتخب ہوئے ہیں ،ضلع لوئر دیر کی تحصیل لال قلعہ میں صدر کے لیے امان اللہ اور سینیئر نائب صدر کے لیے وحید ظفر نائب صدر کے لیے حمید اللہ ،اور دوسرے نائب صدر کے لیے گل محمد جنرل سیکرٹری کے لیے جہان انور، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے عمران کا نام منظور کیا گیا ہے.

ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ میں صدر کے لیے برکت خان سینیئر نائب صدر کے لیے دو عہدیدار نواز خان اور اور حماد خان کے نام منظور کیئے ہیں جبکہ نائب صدور کے لیے اکبر خان، مشتاق باچا،طاہر خان،وزیر خان،حضرت بلند خان،اور ملک ارشد خان جنرل سیکرٹری کے لیے جاوید اقبال اور طارق وہاب سیکرٹری اطلاعات کے لیے مثال خان کا نام منظور کیا گیا ہے،، لوئر دیر کی تحصیل کھل میں صدر کے لیے ظہور زادہ،سینیئر نائب صدر کے لیے سید بادشاہ نائب صدر کے لیے تلیمن خان،سجاد، عزیز الرحمان جنرل سیکرٹری کے لیے طفیل عالم، سیکرٹری اطلاعات کے لیے فہیم گل کو منتخب کیا گیا ہے.

سید محمد حسین باچا کو ضلع بونیر کا ضلعی کوارڈینیٹر ہمت گل خٹک کو کوہاٹ ڈویژن کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا پیپلز پارٹی خیبرپختونخواء نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا.