آئی سی سی کا بھارت سے ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے پر غور شروع


دبئی(24نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2021 کے لئے متبادل میزبان کی تلاش شروع کر دی۔ بھارت سے ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے پر بھی غور شروع کردیا گیا۔

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کھیلوں کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ۔ بھارتی حکومت نے آئی سی سی ایونٹس پر ٹیکس میں چھوٹ نہ دینے سے انکار کردیا۔

حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لئے متبادل میزبان کی تلاش شروع کردی ہے ۔بنگلہ دیش اور سری لنکا 2021 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

بھارتی حکومت کے پالیسیوں میں نرمی نہ کرنے پر آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھی بھارت سے واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں بھارتی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ نہ دینے پر آئی سی سی کو تین کروڑ ڈالرز کا نقصان براداشت کر نا پڑا تھا۔

حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی نہ ہونے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2021 کے بھارت میں انعقاد کی صورت میں آئی سی سی کو دس کروڑڈالرز کانقصان برداشت کرنا پڑے گا۔