چکوال میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنے کمرے کو آگ لگا دی

چکوال میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنے کمرے کو آگ لگا دی


  چکوال (24نیوز)  خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنے ہی کمرے کو آگ لگا دی،فائر بریگیڈ عملے نے گھر کے پچھلے راستے داخل ہوکر آگ پرقابو پایا۔

 تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقے چک ملوک میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ زیادہ ہونے کے باعث گھر کے سامنے سے داخل ہونا ممکن نہ تھا۔ بیک سائیڈ سے فورس ایبل انٹری کر کے ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنے ہی کمرے میں آگ لگا دی ۔

 ریسکو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔