کراچی:رائنایوں بھرا سالانہ لٹریچرفیسٹیول کا آخری روز

کراچی:رائنایوں بھرا سالانہ لٹریچرفیسٹیول کا آخری روز


کراچی (24نیوز) سالانہ لٹریچرفیسٹیول کا آج آخری دن، چھٹی کے دن شہریوں کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی، شہری فیسٹیول سے لطف اندوز ہوئے۔

  کراچی لٹریچر فیسٹیول اپنی رائنایوں کے ساتھ جاری ہے کتب بینی اور ادب سے محبت رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں نجی ہوٹل پہنچ گئے۔ ادب کے اس فیسٹیول کو طلبہ نے بھی معلومات کا خزانہ قرار دیا۔شہری بھی ادب کی ان سرگرمیوں سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

لٹریچر فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر لکھی گئیں کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ادیبوں شعرا  کی کتابوں کی رونمائی اور ادبی موضوعات پر مکالمے بھی پڑھے جارہے ہیں لیٹریچر فیسٹیول کا اختتام شامِ موسیقی سے ہوگا۔