میں اتنا نکما اور بد دیانت تھا تو اتنا انتظار کیوں کیا: فاروق ستار


کراچی (24 نیوز) فاروق ستار نے کہا کہ میں اتنا نکما اور بد دیانت تھا تو اتنا انتظار کیوں کیا۔ میرے شہیدوں اور لاپتہ ساتھیوں کا سودا کرلیا گیا۔

ایم کیوایم میں مائنس فارمولا ایک بار پھر کام کرگیا، بانی کے بعد پارٹی کنوینر اور سربراہ کو بھی تحریک سے نکال دیا گیا۔ بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے الزامات پر درعمل دینے کے لیے فاروق ستار اپنی رہائشگاہ سے باہر آئے تو کارکنان جذباتی ہوگئے اور ان کے حق میں شدید نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ایم کیو ایم سے مجھے نہیں بلکہ ایک ایک جفا کش کارکن کو نکالا گیا ہے۔ اگر میں نے اتنی ساری غلطیاں کیں تھیں تو سینٹ کے ناموں کے انتخاب کا انتظار کیوں کیا۔ میں پھر بھی نہیں کہو گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے مزید کہا پوری چارج شیٹ کا جواب جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان کے سامنے دونگا۔ اس موقع پر فاروق ستار نے چلو پی آئی بی چلو کے نعرے بھی لگائے۔