نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کی چوری پکڑی گئی

 نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کی چوری پکڑی گئی


اسلام آباد (24 نیوز) ہر دو نمبر اور جعلی کاموں میں پی ٹی آئی حکومت نے پہلے 6 ماہ میں ہی سب کو پیچھے چھوڑ دیا، فوٹو شاپ اور پچھلی حکومتوں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں۔

کہتے ہیں نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے مگر پی ٹی آئی حکومت شائد اس قابل بھی نہیں کہ نقل بھی اچھی طرح کر سکے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری بے نظیر کارڈ  کو ہی فوٹو شاپ کرکے صحت کارڈ بنا دیا۔ حکومت کی طرف سے جاری اشتہار ہیں چوری پکڑی گئی۔

واضح رہےاس سے قبل وزیراعظم  عمران خان نے 4 فروری کو وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی افتتاح کیا۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ سکیم پورے ملک میں لا رہے ہیں، ایک خاندان 7لاکھ 20ہزار تک اس کارڈ سے علاج کرا سکتا ہے،یہ غریبوں کے لیے اہم ہے،اس کارڈ سے بلا تفریق تمام لوگوں کو ہوگا۔صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔