برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا

برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا


ماسکو(24نیوز) روسی دارالحکومت ماسکو میں درجنوں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا ہے، شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارلحکومت ماسکو میں درجنوں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں کا رخ کرلیا، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو ریچھوں پر فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، برفانی ریچھ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں اور کھانے کی تلاش میں ریچھ کے زمین پر آنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

 جزیروں کی اہم رہائشی جگہ بیلوشیا گوبا کے رہائشیوں کے مطابق علاقے میں تقریبا 52 برفانی ریچھ ہیں، جن میں 6 سے 10 مسلسل علاقے میں ہی ہوتے ہیں۔

 واضح رہے کہ روس میں برفانی ریچھ کے شکار پر پابندی عائد ہے اور مرکزی ماحولیاتی ایجنسی نے ریچھ کے شکار کا لائسنس جاری کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔