معروف موسیقار کی ہلاکت کی اطلاعات، ویڈیو وائرل

معروف موسیقار کی ہلاکت کی اطلاعات، ویڈیو وائرل


بیجنگ(24نیوز) چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک حراستی مرکز میں ملک کے معروف موسیقار عبد الرحیم حیات کی ہلاکت کی اطلاعات منظر عام پر آگئیں ہیں، چینی حکام نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں عبد الرحیم حیات کو دیکھا جا سکتاہے، گزشتہ روز بنائی گئی اس ویڈیو میں بظاہر عبد الرحیم حیات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک ہے، ان کا کہناتھاکہ وہ مبینہ طور پر قومی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں زیرِ تفتیش ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عبد الرحیم حیات چین کے سنکیانگ علاقہ میں 8سال کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کا تعلق اویغور برادری سے ہے،اس سے قبل ترکی نے چین سے اویغور مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔