پی ایس ایل،ٹکٹوں کے ریٹس کا فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل،ٹکٹوں کے ریٹس کا فیصلہ ہوگیا


لاہور( 24نیوز )مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا میلہ 14فروری سے عرب کے صحرا میں سجے گا،پاکستان سپرلیگ کے میچز کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ فور کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا فیصلہ کرلیا گیا، ‏ پاکستان کے میچز کے لیئے کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع پاکستان کے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو گی ۔ ذرائع ‏ میچز کے لیئے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

لاہور کے تین میچز کی ٹکٹ ایک ہزار روپے سے بارہ ہزار روپے تک فروخت ہو گی ۔ کراچی کے پانچ میچیز کی ٹکٹ 5 سو سے لیکر 12 ہزار روپے تک ہو گی ۔ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق  لاہور میں میچز نو دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے ‏ کراچی کے پانچ میچز سات ، دس ، تیرہ پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer