بسنت منانے کی اجازت دیدی گئی

بسنت منانے کی اجازت دیدی گئی


ریاض(24نیوز) سعودی عرب کے شہر الخبر میں بسنت فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ، پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخُبر میں بسنت فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں نے بھی شرکت کی،ایونٹ آرگنائزر فواد اور محمد زوہیب کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کےشکر گزار ہیں، جس نے ہر سال بسنت منانے کی خصوصی اجازت دی ہے،ان کاکہناتھاکہ اگلے سال بھی بسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا اور ہماری خواہش ہے پاکستان میں بھی کھلے میدانوں میں بسنت منانے کی اجازت دی جائے۔

علاوہ ازیں بسنت فیسٹیول میں پاکستان کے لذیذ اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے، اصل مزہ پتنگ بازوں نے لوٹا اور مختلف رنگوں کی پتنگوں کو فضا میں بلند کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER