افغان صدر کی طالبان کو بڑی پیشکش۔۔

افغان صدر کی طالبان کو بڑی پیشکش۔۔


ننگرہار (24 نیوز) افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیش کش کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ضرور لائیں گے، ننگرہار میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتے ہیں، افغان صدر کی پیشکش پر ردعمل میں طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان کے سرکاری سیاسی دفترکا مطالبہ واضح ہے، طالبان دوحہ میں سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔