"میاں نواز شریف کو این آر او دلوانا غلطی تھی جس پر شرمندہ ہوں"



لاہور(24نیوز)این آراوکون لےرہا ہےاورکون دے رہاہے؟این آراو کی بحث میں نیاموڑآگیاہے۔

سعدالحریری اورعمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی فواد چودھری نے بتا دی ہے۔ فواد چودھری کہتے ہیں سعدالحریری نےنوازشریف کواین آراودلواناغلطی قراردیدیا ہے۔ سعدالحریری نے کہانوازشریف نےایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، سعدالحریری نےکہا کہ نوازشریف کواین آراودلوانےپرشرمندہ ہوں۔

اس سے قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی کہا ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں کہ اب آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ  وزیراعظم  عمران خان گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں ان کی  لبنان  کے  وزیراعظم  سعد حریری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد  یہ خبریں پھیل گئی تھیں کہ لبنانی  وزیراعظم   میاں نواز شریف  کیلئے این آر او مانگنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔