عالمگیر خان کا انوکھا احتجاج، سی ایم ہاؤس کے سامنے سیوریج کا پانی پھینک دیا

عالمگیر خان کا انوکھا احتجاج، سی ایم ہاؤس کے سامنے سیوریج کا پانی پھینک دیا


کراچی (24 نیوز) پی ٹی آٗئی کے ایم این اے عالمگیر خان کے حلقہ کی حالت کیا ہے یہ خود ان کو نہیں پتہ لیکن انہوں نے شہر کی حالت درست کرنے کے لیے احتجاجا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر سیوریج کا پانی پھینک دیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے اور فکس اٹ بانی عالمگیر خان کی اپنے حلقے کو چھوڑ کر پورے کراچی پر نظر ، پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان اپنے حلقے کی حالت تو سدھار نہیں سکے لیکن پورے کراچی کی حالت سدھارنے کا ٹھیکا ضرور لے لیا۔

فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نےانوکھا احتجاج کرتے ہوئے سیوریج کا پانی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر پھینک دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی سیاسی بنیادوں پر دیا جاتا ہے مسائل پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ عالمگیر خان نے مزید کہا کہ شہر قائد کے مسئلے اسمبلی میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حل ہوتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer