گھر سے اُبلے انڈے کیوں نہیں لائی؟ استانی نے طالبہ کو مار مار کر ہسپتال پہنچا دیا

گھر سے اُبلے انڈے کیوں نہیں لائی؟ استانی نے طالبہ کو مار مار کر ہسپتال پہنچا دیا


فیصل آباد(24نیوز) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ٹیچر کا طالبہ پر مبینہ تشدد، ابلے انڈے اور چائے گھر سےنہ لانے پرایمان کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔  زخمی حالت میں ایمان فاطمہ کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا.

چنیوٹ میں اساتذہ کے رویے تبدیل نہ ہوسکے،  گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھٹھہ کھرلاں کی ٹیچر شہناز نے دوسری کلاس کی طالبہ ایمان فاطمہ کو انڈے اور چائے نہ لانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

زخمی ایمان کا والد میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گیا۔ سٹی فورٹی ون سے گفتگو کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے، وہ محنت مزدوری کر کے گھر کے اخراجات پورے کرتا ہے، وہ ٹیچر کے فرمائشیں پوری نہیں کرسکتا۔

بچی کے والد نے ارباب اختیار سے ایسے غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔