ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا!

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا!


اسلام آباد (24 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے غبارے سے ہوا نکل گئی، امریکی صدر پاکستان کو دھمکانے میں ناکام ہوگئے۔ صلح صفائی کے لئے امریکی وفود کی لائن لگ گئی۔ پاکستان نے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تین شرائط پیش کر دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد امریکی حکام کی پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دس روز میں امریکی وفود کی یکے بعد دیگرے اسلام آباد آمد جاری ہے۔ پاکستان نے تعلقات میں بہتری کیلئے تین شرائط پیش کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے سیاسی، سفارتی اور عسکری رابطوں کے جواب میں پاکستان نے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں افغان مہاجرین کی جلد از جلد واپسی سرفہرست ہے۔ بارڈر منیجمنٹ اور افغان حدود میں حکومتی عملداری یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفود سے ملاقاتوں میں متفقہ اہداف کے تعین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلی امریکی حکام کے دورے رواں ماہ بھی جاری رہیں گے