تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری

تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری


اسلام آباد (24نیوز) تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری آ گئی، ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے سمری تیار کر لی گئی، اسٹیل ملز ملازمین کواکتوبر اور نومبر2017کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی، اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے سمری تیار، ملازمین کواکتوبر اور نومبر 2017کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی،دو ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 76کروڑ روپے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے،سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت ای سی سی میں پیش کی جائے گی ،اب تک اسٹیل ملز ملازمین کو ستمبر 2017تک کی تنخواہیں ادا کی گئی ہیں۔