امریکی صدر ٹرمپ سان فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر برہم

امریکی صدر ٹرمپ سان فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر برہم


واشنگٹن (24نیوز) امریکی صدر ٹرمپ سان فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر برہم ہو گئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عدالتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق سان فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ جج کا ڈاکا پر فیصلے پر ٹرمپ کا انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے امریکی صدر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عدالتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سراسر نا انصافی پر مبنی ہے ۔

سان فرانسسکو میں ڈسٹرکٹ جج نے گزشتہ روز ڈاکا پروگرام ختم کرنے کا پروگرام روک دیا تھا، یہ پروگرام تارکین وطن بچوں کی ملک بدری سے متعلق تھا جنہیں سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما نے امریکا میں رہائیش پذیر ہونے کا قانونی حق دیا تھا۔