شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا

شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا


شیخوپورہ (24نیوز) شیخوپورہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا،شیرازعرف راجہ فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا،نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد میں بھی قصور کی زینب جیسا واقعہ ہوا، 6 روز قبل لاہور سے اپنی نانی کو ملنے آنے والی ننھی پری 8 سالہ ملیحہ کو ملزم شیراز عرف راجہ نے اغوا کیا،ملزم 4 روز تک ملیحہ کو اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا۔
ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے بچنے اور جرم مٹانے کے لئے ملیحہ کو گلا دبا کر موت کے گھا ٹ اتار دیا،نعش کو بوری میں بند کر کے ایک پارک میں پھینک دیا،واقعہ کے خلاف اہل علاقہ اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔
پویس نے آج نوکھر قدیم میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔۔ ایک گھنٹہ مبینہ مقابلے کے بعد ملزم شیرازعرف راجہ ہلاک ہو گیا۔ملزم کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔