شیخوپورہ کے ارسلان مسیح قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت

شیخوپورہ کے ارسلان مسیح قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں، شیخوپورہ کے ارسلان مسیح قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر عدالت نے چالان اور تفتیش کی مکمل رپورٹ آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا وکیل نے واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان مسیح کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 4 پولیس اھلکار,1 مدعی اور 1رضاکار شامل ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ چالان اب تک کیوں پیش نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی نےموقف اختیار کیا کہ تحقیقات جاری ہیں۔2 دن میں چالان پیش کر دیں گے۔ کیس کی سماعت 10 دن کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔