علاقہ ناظم آباد میں گتا فیکٹری اور شیرشاہ میں کپڑے کے گوادم میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا


کراچی(24نیوز) علاقہ ناظم آباد میں گتا فیکٹری اور شیرشاہ میں کپڑے کے گوادم میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ رات گئے لگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےناظم آباد میں گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ فائرافسرکےمطابق فیکٹری میں آگ بجھانےکےآلات موجودنہیں تھےنہ ہی کوئی سیف ایگزٹ موجودتھا۔

دوسری جانب شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب بھی کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ جس پر فائر بریگیڈٰ کی3 گاڑیوں نے قابو پایا ۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کچرے کے ڈھیر میں لگی جس نے کپڑے کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔