کراچی : گرفتار2 چینی باشندوں کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا

کراچی : گرفتار2 چینی باشندوں کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا


کراچی (24نیوز) کراچی سے گرفتار اے ٹیم ایم اسکیمنگ فراڈ میں ملوث 2 چینی باشندوں کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کے قبضے اور رہائش گاہ سے اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس، بوگس اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چور اور اسٹریٹ کرمنلز کے بعد بینک لوٹنے والے بھی کراچی کے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،صدر عبداللہ ہارون روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے گذشتہ روز پکڑے جانے والے 2 چینی باشندے زینگ کیو چنگ اور زونگ شو ون کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شہریوں کی مدد سے پکڑے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اے ٹی ایم اسکمنگ ڈیوائس، 16 جی بی میموری کارڈ بھی ملا تھا جبکہ ڈیفنس فیز فائیو میں ملزمان کی رہائش گاہ سے 4 بوگس اے ٹی ایم کارڈ، نجی بینک کا کریڈٹ کارڈ بھی برآمد ہوا تھا، ایف آئی اے حکام نے ملزمان سے باقائدہ تفتیش شروع کر دی ہے اور نجی بینک کی عبداللہ لارون روڈ برانچ کا اے ٹی ایم عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔