خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کا مطالبہ کردیا

خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد (24نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کردیا گیا، اتنا دکھ تھا تو زینب کی معصوم جان کے بدلے وزیر اعلیٰ مستعفی ہوجاتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کا مقصد اداروں کی ساکھ ختم ہونا ہے، ان کے جارحانہ رویے سے ملک میں تباہی ہوگی اور ریاست کمزور ہوگی، ان کی باتوں کے پیچھے ان کی سوچ اور دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ قصور جیسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں قصور واقعہ درندگی کی انتہا اور حکومت کی ناکامی ہے ، ملزمان کی گرفتاری نہ ہوئی تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی، مظاہرین پر فائرنگ کرکے سانحہ ماڈل ٹا?ن کو دہرایا گیا اس لیے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ استعفیٰ دیں۔، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کردیا گیااتنا دکھ تھا تو معصوم جان کے بدلے وزیر اعلیٰ مستعفی ہوجاتے۔
واضح رہے معصوم زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کیخلاف قصور میں آج بھی حالات کشیدہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی آج متاثرہ خاندان کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔