زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا،سینئر وکیل احمد رضا قصوری کا دعویٰ


قصور(24نیوز)قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بتا یا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملزم بچی کا رشتے دارہی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ میں زینب از خود نوٹس کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس گیا تھا کہ میں قصور کا بزرگ شہری ہوں،وہاں جسٹس ثاقب نثار نے خوشخبر ی سنائی کہ ملزم پکڑا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت بھی ہوگئی ہے ، ملزم متاثرہ خاندان کا رشتے دار ہی ہے۔اس پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیف جسٹس کو یہ معلومات کہاں سے ملی تو احمد رضا قصوری نے کہا کہ انہیں اداروں کی طرف سے ہی اطلاعات ملی ہیں۔