وزیراعظم، آرمی چیف کا اسپیشل سروسزگروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیراعظم، آرمی چیف کا اسپیشل سروسزگروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اسپیشل سروسز گروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وزیراعظم نے ایس ایس جی کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ امور کی بجا آوری کیلئے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اسپیشل سروسز گروپ ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، وزیراعظم کا ایس ایس جی کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ امور کی بجا آوری کیلئے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان۔

شاہد خاقان عباسی نے جواںوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ امور کیلئے اعلیٰ حربی معیار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ایس ایس جی کی جانب سے پیشہ ورانہ امور میں مہارت اور بالخصوص ایس ایس جی کا انسداد دہشت گردی مہم میں ایس ایس جی کے اعلیٰ کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور کورکمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔