ناصر جنجوعہ کی صدارت میں قومی سائبر سیکیورٹی اجلاس، اہم تجاویز مرتب

ناصر جنجوعہ کی صدارت میں قومی سائبر سیکیورٹی اجلاس، اہم تجاویز مرتب


اسلام آباد (24 نیوز) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی صدارت میں قومی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے میکانزم تیار کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سائبر سیکیورٹی فورس بنانے کی تجاویز بھی مرتب کی گئی۔

ترجمان مشیر قومی سلامتی کے مطابق اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیمپر، پی ٹی اے اور ایف آئی کے حکام بھی شریک ہوئے اور قومی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم تجاویز مرتب کیں، جو حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں متحدہ امارات کے سفیر حماد عمید سلیم ال زیبی نے ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کی مختلف جہتوں پر تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔