آئی جی پنجاب نے قصور واقعے پرعمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی


اسلام آباد (24 نیوز) آئی جی پنجاب نے قصور واقعے پر عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجرم پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل واقعے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ مانگی تھی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کا جیو فنسنسگ ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، دو سوستائس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چونسٹھ ڈی این اے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کی شناخت کے لیے فرانزک لیبارٹری سے بھی مدد لی جارہی ہے۔