17جنوری کو احتجاج کا اعلان، سانحہ ماڈل ٹاؤن ،قصور واقعہ سے جڑگیا:طاہر القادری

17جنوری کو احتجاج کا اعلان، سانحہ ماڈل ٹاؤن ،قصور واقعہ سے جڑگیا:طاہر القادری


لاہور (24 نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا احتجاج ہو گا کہ دنیا دیکھے گی۔

اے پی سی کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کے عوامی تحریک کے مظاہرے میں سیاسی قائدین شریک ہونگے، انسانی جانوں کی قیمت پیسوں سے کئی زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی اب سانحہ قصور کے ساتھ جڑ گیا، مال روڈ پر احتجاج چلتا ہی رہے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انویسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ سیاست کو ٹریڈ سے نکالنے کیلئے بیٹھے ہیں۔ تمام جماعتیں اپنے اپنے کارکنوں کا خرچہ خود برداشت کریں گی۔ 16 جنوری کو تمام فیصلے مکمل کر لیے جائیں گے۔