زیادتی کا شکار 12 بچیوں میں سے زندہ بچ جانے والی کائنات بتول کی کہانی


قصور (24 نیوز) زخموں سے چور کائنات بتول ان 12 لڑکیوں میں شامل ہے، جنہیں گزشتہ چند دنوں میں اغوا کیا گیا، کائنات کی جان تو بچ گئی لیکن وہ صدمے کی وجہ سے حالت قومہ سے باہر نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق کائنات بتول ان 12 لڑکیوں میں شامل ہے، جنہیں گزشتہ چند دنوں میں اغوا کیا گیا، کائنات کی جان تو بچ گئی لیکن وہ صدمے کی وجہ سے حالت قومہ سے باہر نہ آسکی۔ کائنات بتول 10 نومبر کو اغوا ہوئی، 13 نومبر کو کچرے سے مل گئی۔ صدمہ اتنا شدید ہے کہ 6 سالہ کائنات کو چپ لگ گئی ہے۔ وہ نہ بول سکتی ہے، نا کھا پی سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو پہچان سکتی ہے۔

کائنات بتول کے والدین اتنے غریب ہیں کہ وہ اپنی بچی کا اعلاج بھی نہیں کراو سکتے۔ حادثے کے بعد کائنات کا لاہور چلڈرن ہسپتال میں بھی اعلاج کیا گیا لیکن اب اس کو دوبارہ قصور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اعلاج کے لیے لایا گیا۔ قومہ میں گئی بچی کے والدین کو ڈاکٹروں نے جواب دیدیا ہے۔ اب کائنات بتول کا اعلاج یا تو بہت اچھے ہسپتال میں ہو سکتا ہے یا اس کو مکمل صحت یابی کیلئے باہر کے ملک بھیجا جائے گا۔