کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگنےوالی آگ پرقابو پاکربڑی تباہی سے بچالیاگیا

کراچی: کیمیکل فیکٹری میں لگنےوالی آگ پرقابو پاکربڑی تباہی سے بچالیاگیا


کراچی (24 نیوز) کراچی کے علاقے احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا کر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شعلوں کی زد میں آکر فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع کیمیکل فیکٹری میں بھڑکی آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا تو دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آگ کی شدت کے باعث پہلے فیکٹری کی چھت گری اور پھر ساتھ والی عمارت بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

ریسکیوں آپریشن کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچی جنہوں نے آگ کو تیسرے درجے قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے۔ چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔