سورج نے کالی چادر اوڑھ لی



لاہور ( 24نیوز ) سورج نے کالی چادر اوڑھ لی ،آسمان ٹپ ،ٹپ برسنے لگا،کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش ،سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروںمیں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،لاہور،مرید کے،شیخوپورہ،قصور،حویلی لکھا،نوشہرہ ،خانیوال،کمالیہ، نوشکی سمیت کئی شہروں میں بادل برسے ، کوہاٹ ،پشاور،مانسہرہ ،گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوئی۔

مری، استور، دیربالا، وادی نیلم ، گلگت بلتستان اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی،سیاح ملکہ کوہسار کے خوبصورت مناظرکے سحر میں کھوگئے،سکردو اور کالام پارہ منفی نو تک گر گیا ، استور ،گوپس ،بگروٹ میں منفی8، ہنزہ میں منفی سات،مالم جبہ ، دیر میں منفی4 رکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، آج شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، پارہ 21 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا،مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer