بیرون ملک دورے،شہباز شریف کے اخراجات کس نے برداشت کیے،رپورٹ جمع

بیرون ملک دورے،شہباز شریف کے اخراجات کس نے برداشت کیے،رپورٹ جمع


لاہور( 24نیوز )2013 سے مئی 2018 تک شہباز شریف نے چالیس غیر ملکی دورے کیے ، ان کے دوروں کے اخراجات کس نے اٹھائے؟ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی،رپورٹ میں بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے، ساتھ جانے والے افسروں کا خرچ حکومت نے ادا کیا۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پانچ سالہ دورمیں 40 بیرون ممالک کے دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں میں تمام تر اخراجات سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے، تاہم میاں شہباز شریف کے ساتھ جانے والے سرکاری افسران کے اخراجات حکومت پنجاب کے قوانین کی روشنی میں ادا کیے گئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

اظہر تھراج

Senior Content Writer