جائیداد کا تنازع، خاتون نے دیورانی کی جان لے لی

جائیداد کا تنازع، خاتون نے دیورانی کی جان لے لی


کراچی ( 24نیوز ) علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع  پر خاتون نے دیورانی کی جان لے لی، لطیفہ نے اپنی دیورانی روبینہ کا گلہ دبہ کرقتل کر دیا۔ پولیس نے قاتلہ کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شاہ لطیف ٹاؤن صالح محمد گوٹھ میں دو خاتون رشتے داروں کے درمیاں تلخ کلامی نے ایک خاتوں کی جان لے لی، پولیس  کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤں کی رہائشی لطیفہ بی کا اپنی دیورانی روبینہ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کی نوعیت اتنی بڑھ گئی کے لطیفہ نے اپنی دیورانی روبینہ کا گلہ دبہ کر قتل کر دیا، واقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر کہ قتل میں ملوث خاتون لطیفہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ خواتین کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، صالح محمد گوٹھ میں دو کمرے کے مکان میں رہائش پذیر خواتین میں جائیداد کا تنازع تھا اور اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا، فتیشی حکام نے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کر لئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون روبینہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے آبائی علاقہ نواب شاہ روانہ کر دی گئی ہے، مقتولہ کے تین بیٹیاں ہیں جبکہ شوہر مستری کا کام کرتا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer