انسٹا گرام نےنیا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹا گرام نےنیا فیچر متعارف کرا دیا


نیویارک ( 24 نیوز ) انسٹا گرام نے رواں برس کا پہلا جدید فیچر متعارف کروا دیا ہے ، اب  ایک ہی تصویر یا پوسٹ کو بیک وقت ایک سے زیادہ اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اب وہ ایک ہی پوسٹ کو ایک سے زائد اکاؤںٹس میں بیک وقت  شیئر کر سکیں گے ۔ یاد رہے اس سے قبل انسٹا گرام پر مختلف اکاؤنٹس سے پوسٹ پبلک کرنے کے لیے  ہر مرتبہ نئی پوسٹ کرنا پڑتی تھی لیکن اب بغیر یہ آپشن استعمال کیے ایک سے زائد اکاؤنٹس سے تصاویر اور پوسٹ کو شیئر کیا جا سکے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer