مریم نواز کی ’ٹک ٹاک‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مریم نواز کی ’ٹک ٹاک‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور ( 24 نیوز ) ان دنوں سوشل میڈیا پر’ ٹک ٹاک ‘ نامی ایپ کے چرچے ہیں، اس ایپ کے بخار میں ناصرف نوجواں بلکہ ہر عمر کے افراد یکساں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر مکتب فکر کے لوگ چاہے شوبز سے ہوں، کھیل کے میدان سے ہوں، چاہے ان کا تعلق پولیس سے ہو یا وہ سیاستدان ہوں، اس ایپ کے دیوانے ہیں، اس ایپ کے ذریعے صارفین مختلف گانوں اور ڈائیلاگز پر ڈبنگ کرتے ہیں، گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر فیصل غوری نامی صارف نے  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مریم نواز بھی ٹک ٹاک پر آگئی ۔۔۔۔

مریم نواز بھی ٹک ٹاک پر آگئی ۔۔۔۔ واہ کیا بات ہے ۔۔۔

Posted by Express Times on Friday, 11 January 2019

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کسی نجی تقریب کے بعد ن لیگی خاتون ورکرز سے گلے مل رہی ہیں جبکہ انہوں نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی پرسکون دکھائی دے رہی ہیں۔