پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر، آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے تیار



لاہور ( 24 نیوز ) آسٹریلوی کپتان فنچ اور بلے باز عثمان خواجہ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز مارچ کے آخرمیں یواے ای میں شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی خبر،  آسٹریلوی ون ڈے کپتان فنچ اور بلےبازعثمان خواجہ نےپاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہرکردی۔ عثمان خواجہ کا کہناہےکہ پاکستان میں پیدا ہوا یہاں آکر کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کپتان فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہوتی ہے تو خوشی ہوگی۔جارج بیلی، ٹم پین ، بین کٹنگ اور کرس گرین پہلے ہی پاکستان آکر کھیل چکے ہیں۔ پاکستان اور آ سٹریلیا میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز مارچ کے آخر میں امارات میں شیڈول ہے۔پی سی بی کی خواہش ہے کہ آسٹریلوی ٹیم سیریز کے ایک یا دو میچ پاکستان میں کھیلے۔