مریم نواز کا نوازشریف کی صحت کے بارے میں ٹویٹ

مریم نواز کا نوازشریف کی صحت کے بارے میں ٹویٹ


لاہور ( 24 نیوز ) مریم نواز کا جیل میں قید والد نوازشریف کی صحت کے بارے میں ٹویٹ ، مریم نواز کا کہنا ہے ماہرین امراض قلب کو نوازشریف تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   پیغام میں اپنے والد کی صحت کے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سارا دن نوازشریف کو ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اجازت نہیں دی گئی،  میرے والد کے بازو میں جو درد  ہے، زیادہ امکان ہے کہ انجائنا کا ہے، نوازشریف کو فوری طبی معائنے کی ضرورت ہے، نوازشریف کے بیماری سے آگاہ ڈاکٹروں کو معائنے کی اجازت دی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer