بجلی کا بل زیادہ کیوں آیا؟ وزیراعظم پریشان

بجلی کا بل زیادہ کیوں آیا؟ وزیراعظم پریشان


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کس نے استعمال کی؟ اور بل کیوں زیادہ آیا؟ وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کےبڑے بل پروزیراعظم نےمعاملے کی جانچ کےلیے خصوصی آڈٹ کےاحکامات بھی جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا5سال تک میٹر خراب رہا۔جس کی وجہ سےبجلی زیادہ استعمال ہوئی اوربل کم اداہوا۔ ن لیگ کی حکومت تبدیل ہوئی توآئیسکوحکام کو ہوش آگیا اورکپتان کےذمےپرانےواجبات بھی ڈال دیے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق میٹر کا ملٹی پلئے فیکٹر 2000 ہونا چاہیے تھا لیکن بل 1000 کے مطابق بھجوایا جاتا رہا۔ آئیسکو نے فوری طور پر 60 لاکھ 24ہزار یونٹس کا 9 کروڑ 5 لاکھ کی رقم بل میں شامل کی اور پی ایم آفس کو بھجوا دیا لیکن نہ تو موجودہ بل کی ادئیگی ہو رہی ہے اور نہ پچھلے بقایاجات ادا ہو رہے ہیں۔ 

دوسری طرف معاملے کی تحقیقات کیلئے آئیسکو نے فوری طور پر جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور متعلقہ دو افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ آئیسکو کے مطابق بجلی کا بل درست ہے اور مطلوبہ رقم ضرور وصول کریں گے۔